Sunday, 26 February 2012

پيپلزپارٹي کي کشتي ميں جو بھي بيٹھے گا وہ ڈوبے گا، چوہدري نثار

Updated at 23:5 PST
کراچي … قومي اسمبلي ميں قائد حزب اختلاف چوہدري نثار علي خان نے کہا ہے کہ انہيں ستمبر يا اکتوبر ميں انتخابات ہوتے نظر نہيں آتے، پيپلزپارٹي کي کشتي ميں جو بھي بيٹھے گا وہ ڈوبے گا، پيپلزپارٹي کے ساتھ مفاہت کريں گے نہ سيٹ ايڈجسٹمنٹ . جيو نيوز کے پروگرام ”آج کامران خان کے ساتھ“ ميں گفتگو کرتے ہوئے چوہدري نثار علي خان کا کہنا تھا کہ پيپلز پارٹي نے بدترين حکمراني کي مثال قائم کي ہے، جو ان کا ساتھ دے گا وہ خود پچھتائے گا، 20ويں ترميم ميں مفاہمت نہيں ہوئي بلکہ اس ميں تراميم ہمارے دباؤ پر ہوئيں، 20 ويں ترميم ميں پيپلزپارٹي کايک نکاتي ايجنڈا ضمني انتخاب جيتنے والوں کوتحفظ دينا تھا. مسلم ليگ ن نے نگراں حکومت ميں صدر کا کردار بالکل ختم کرايا جبکہ پيپلزپارٹي کي پوري کوشش تھي کہ 20 ويں ترميم ايک نکتہ پر ہو، ليکن اب نيا عبوري نظام حکومت اور اپوزيشن کے اتفاق رائے سے آئے گا. انہوں نے کہا کہ مسلم ليگ(ن)پيپلزپارٹي کے ساتھ مفاہمت کرے گي اور نہ سيٹ ايڈجسمنٹ. ان کا کہنا تھا کہ انتخابات ميں جو بھي پيپلزپارٹي کا ٹکٹ لے گاوہ نقصان ميں رہے گا، ضمني اليکشن ميں اس ليے گہما گہمي نہيں ہے کيونکہ عوام مايوس ہوچکے ہيں، موجودہ حکومت پر جب تک سياسي پريشر نہيں پڑے گا وہ عام انتخابات بڑھاتے جائيں گے

0 comments:

Post a Comment

Blogger templates